Time 11 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ مخالف نہیں، نظام کے خلاف اور اس کی دشمن ہے: خالد مقبول

ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ مخالف نہیں، نظام کے خلاف اور اس کی دشمن ہے: خالد مقبول
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ مخالف نہیں ہے، ہم نظام کے خلاف ہیں ہم نظام کے دشمن ہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں المیہ ہے جو نظام دشمن ہوتا ہے اسے عوام دشمن قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو سیاسی بحران ہے اس کی وجہ 2024 کے نہیں 2018 کے انتخابات ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ 140 اے کی آئینی ترمیم میں مسلم لیگ اور ایم کیو ایم ساتھ دے رہی ہیں، باقی جماعتوں سے بات ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :