20 فروری ، 2013
اسلام آباد … لال مسجد کمیشن نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت 16 افراد کو 22 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ لال مسجد کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جن 16 افراد کو کمیشن کے سامنے طلب کیا گیا ہے ان میں وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ، لیاقت بلوچ، جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور شاہ عبدالعزیز شامل ہیں۔ پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو طلب کرنے کے احکامات دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔