20 فروری ، 2013
پشاور … وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ترقی پر 5 سالہ منصوبے کے تحت 499 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم سردار حسین بابک نے پشاور میں جیو نیوز کے نمائندے محمد نعمان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں معیار تعلیم بہتر کرنے اور اسے فروغ دینے کیلئے ایجوکیشن اسڑکچر پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت 2011ء سے 2016ء تک 499 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، اس سلسلے میں یورپی یونین، یو ایس ایڈ، یونیسیف، ناروے اور دیگر عالمی امدادی اداروں نے مالی معاونت شروع کر دی ہے۔ سردار حسین بابک کے مطابق منصوبے میں نئے اسکولوں کی تعمیراور پرانے اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ صوبے بھر میں سرکاری طلبہ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر 50 کھیل کے میدانوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔