20 فروری ، 2013
پنڈی بھٹیاں … پنڈی بھٹیاں سکھیکی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جھال مونا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار منشا ، وحید، نذیر اور انتظار حسین موقع پر دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے بھوبھڑہ پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔