پاکستان
21 فروری ، 2013

حیدرآباد ریجن کے 89 پولیس افسران کوضلع بدرکئے جانے کے احکامات

حیدرآباد ریجن کے 89 پولیس افسران کوضلع بدرکئے جانے کے احکامات

حیدرآباد…حیدرآباد ریجن کے 89 پولیس افسران کوضلع بدرکئے جانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بدر کئے جانے والے 89پولیس افسران میں سے حیدرآباد کے43، دادوکے11، بدین کے5، مٹیاری کے7 اور ٹھٹھہ کے 4 انسپکٹرز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے اس معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کے احکامات پر افسران کوضلع بدرکیاگیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق دوسرے مرحلے میں 200 سے زائد سب انسپکٹرز کو ضلع بدر کیا جائیگا۔

مزید خبریں :