Time 11 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں؟

کراچی میں  گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں؟
فوٹو: فائل

کراچی میں آج بھی گرمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں اور مضافات میں بادل بنے اور مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

شہر میں موسم کی صورتحال آج بھی کل جیسی ہی رہی، صبح سے گرمی کا پارہ چڑھا رہا جو دوپہر تک 37 ڈگری سے 39 ڈگری تک گیا۔

بعدازاں کل کی طرح شہر کے شمال اور شمال مشرقی حصے پربادل بنے اور مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں۔

اورنگی ٹاؤن، شاہراہ فیصل،کارساز، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کے بعد شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب اور ڈالمیا روڈ پر برساتی پانی جمع ہوگیا۔ 

ڈرگ روڈ کے قریب دو مسافر بسیں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹکرا گئیں جس سے چار افراد زخمی ہوئے، حادثے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ سندھ کا تیسرا گرم مہینہ ہے، اس دوران کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہتا ہے، لیکن اس بار آندھی اور بارش کا ہونا معمول سے ہٹ کر ہے۔

مزید خبریں :