پاکستان
21 فروری ، 2013

سانحہ کیرانی کے زخمی سی 130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل

سانحہ کیرانی کے زخمی سی 130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل

کراچی… سانحہ کیرانی کے زخمیوں کو سی 130 طیارہ کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 37 زخمیوں کے ساتھ انکے اہلخانہ کو لایا گیا ہے۔ سانحہ کیرانی کے زخمیوں کو پی اے ایف فیصل بیس سے اسٹیڈیم روڈ پر واقعے دو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے کراچی لائے جانے والے زخمیوں میں 8 بچے اور 10 خواتین سمیت 37 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 33 زخمیوں کو آغا خان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جنہیں وارڈ بی اور سی میں رکھا جائے گا، جبکہ چار زخمیوں کو لیاقت نیشنل اسپتال کے بزنس وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر شیعہ تنظیموں کے رہنماوٴں ، سابق وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد سمیت زخمی ہونے والے افراد کے کراچی میں موجود رشتے داروں کی بڑی تعداد بھی اسپتال میں موجود ہے، جبکہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار سیکورٹی کیلئے موجودہیں۔

مزید خبریں :