پاکستان
21 فروری ، 2013

فیصل آباد: ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر قتل، ڈاکو بھی مارا گیا

فیصل آباد: ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر قتل، ڈاکو بھی مارا گیا

فیصل آباد…فیصل آبادمیں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پرتاجر کو گولی ماردی گئی، ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزکالونی کے علاقے میں دوموٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تاجر محمد شفیق کی کار کو روک لیا اورمزاحمت پرفائرنگ کر دی جس سے محمد شفیق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق گولی محمد شفیق کے سر سے آر پار ہو کر اس کے پیچھے کھڑے شخص کو بھی جا لگی اور وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ ایس پی مدینہ ٹاوٴن طاہر مقصود کے مطابق مرنے والادوسرا شخص ڈاکو معلوم ہوتا ہے جو اپنے ساتھی کی گولی سے مارا گیا ، اس کی شناخت شاہد سکنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :