پاکستان
21 فروری ، 2013

لاہور: اسکول میں آگ لگنے سے21 بچے جھلس گئے

لاہور: اسکول میں آگ لگنے سے21 بچے جھلس گئے

لاہور…لاہور کے علاقے شاہدرہ کے اسکول میں آگ لگنے ایک ٹیچر اور 21 بچے جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اسکول کے ایک کلاس روم میں لگی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور21 بچے جھلس گئے، بچوں کی عمریں10سے12سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کلاس روم میں آگ ہیٹر کی وجہ سے لگی۔فائربریگیڈ کی 4گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :