Time 14 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فلم کی جعلی کلیکشن! دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر اپنی ہی فلم کے ٹکٹ خریدنے کا الزام

فلم کی جعلی کلیکشن! دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر اپنی ہی فلم کے ٹکٹ خریدنے کا الزام
عالیہ بھٹ میں سچ میں بہت جگرا ہے، خود ہی ٹکٹ خریدتی ہیں اور جعلی کلیکشن کا اعلان کرتی ہیں، حیرت ہے کہ پیسے کھانے والا میڈیا کیوں خاموش ہے: دیویا کی انسٹاگرام اسٹوری__فوٹو: فائل

بھارتی ہدایتکارہ و اداکارہ دیویا کھوسلا کمار نے عالیہ بھٹ پر باکس آفس نمبروں میں جعل سازی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا کھوسلا نے عالیہ بھٹ پر یہ الزام بھی لگایا کہ عالیہ کی ریلیز ہوئی نئی فلم جگرا اس سال مئی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ساوی کی نقل ہے، اس کے بعد دیویا کھوسلا نے انسٹاگرام پر خالی تھیٹر کی تصویر بھی جاری کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ جگرا  شو کے لیے سٹی مال گئی تھی، تھیٹر بالکل خالی تھا، تمام تھیٹر ہر طرف خالی جا رہے تھے۔

فلم کی جعلی کلیکشن! دیویا کھوسلا کمار کا عالیہ بھٹ پر اپنی ہی فلم کے ٹکٹ خریدنے کا الزام
فوٹو: اسکرین شاٹ

دیویا نے لکھا کہ عالیہ بھٹ میں سچ میں بہت جگرا ہے، خود ہی ٹکٹ خریدتی ہیں اور جعلی کلیکشن کا اعلان کرتی ہیں، حیرت ہے کہ پیسے کھانے والا میڈیا کیوں خاموش ہے۔

خیال رہے کہ یہ پوسٹ دیویا کی فلم ساوی اور جگرا کے درمیان مماثلت پر ہونے والی بحث کے دوران سامنے آئی ہے۔

عالیہ بھٹ کی فلم جگرا نے ڈومیسٹک باکس آفس پر سنگل ڈیجٹ کے ساتھ آغاز کیا،  وسن بالا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے دن 4 سے 5 کروڑ انڈین روپے جمع ہونے کی امید تھی جو پوری ہوئی۔

مزید خبریں :