14 اکتوبر ، 2024
معروف بھارتی اداکار اتل پرچورے 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سینئر اداکار کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اتل پرچورے چند سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
اتل پرچورے مہاراشٹرا کی مراٹھی فلمی صنعت اور تھیٹر میں بڑا نام تھے تاہم انہوں نے بالی وڈ فلموں میں کام کرکے بھی شہرت حاصل کی۔
انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم بلو، سلمان خان کی فلم پارٹنر اور اجے دیوگن کی آل دی بیسٹ جیسی فلموں میں کام کیا۔
وہ معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بھی نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے سب کو محظوظ کیا۔
اتل پرچورے کے انتقال پر بھارتی شوبز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔