پاکستان
21 فروری ، 2013

پشاور میں12 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے، ایس پی سٹی

پشاور میں12 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے، ایس پی سٹی

پشاور…ایس پی سٹی خالد ہمدانی نے بتایا ہے کہ پشاور میں 12 خود کش حملہ آور وں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ پشاور میں ہشت نگری بم دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی نے بتایا کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو نصب کیا گیا تھا،دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ ایس پی سٹی نے کہنا تھا کہ پشاورمیں کچھ عرصے سے سی ڈی کی دکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہرمیں 12 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے جس کے بعد شہر میں سیکورٹی انتظامات اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :