پاکستان
21 فروری ، 2013

1979 ء کا قانون غلط تھا آج وہ اچھا ہوگیا، فیصل سبزواری

 1979 ء کا قانون غلط تھا آج وہ اچھا ہوگیا، فیصل سبزواری

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہیں کیے گئے تو یہ نااہلی تھی۔ وہ سندھ اسمبلی میں سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لینے کے بعد ایم کیو ایم کے واک آوٴٹ سے قبل خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وزیر قانون نے بتایا تھا کہ یہ بل سندھ کے عوام کے لیے نسخہٴ کیمیا ہے، اب کہا گیا کہ اس میں سندھ کے عوام کے لیے کچھ ہوہی نہیں سکتا، کبھی کہتے ہیں کہ 1979 کا قانون غلط تھا آج وہ اچھا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس قانون کے منظور ہونے پر سندھ کے عوام سے شرمندہ ہیں، اکثریت ہمیشہ درست یامنصف نہیں ہوتی،سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ہم سیاسی معاملات کوشہری ودیہی معاملات میں ملادیتے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں احتجاجکیا اور نا منظور کے نعرے لگائے ۔ فیصل سبزواری کے خطاب کے بعد ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی ایوان سے واک آوٴٹ کر گئے۔

مزید خبریں :