Time 16 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایس سی او اجلاس: روسی وزیراعظم اور ایرا نی وفد پہنچ گیا، ازبکستان کا وفد آج پہنچے گا

ایس سی او اجلاس: روسی وزیراعظم اور ایرا نی وفد پہنچ گیا، ازبکستان کا وفد آج پہنچے گا
وسی وزیراعظم میخائل ولادی میرووچ مشہوسٹن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیراعظم اور ایرا نی وزیر معدنیات محمد اتابک بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ ازبکستان کا وفد آج صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

روسی وزیراعظم میخائل ولادی میرووچ مشہوسٹن اسلام آباد پہنچے جہاں وزیردفاع خواجہ آصف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک گزشتہ شام اسلام آباد پہنچے تھے۔

روسی وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کیلئے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے۔

روسی وفد دو حصوں میں پاکستان پہنچا ہے، روسی وزیراعظم کے وفد میں 58 سے زائد روسی صحافی بھی شامل ہیں، میخائل ولادی میرووچ مشہوسٹن کی پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

ادھر ایران کے اول نائب صدر ڈاکٹر رضا عارف بھی ایس سی او سربراہان حکومت کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایرانی اول نائب صدر کی اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ایس سی او اجلاس: روسی وزیراعظم اور ایرا نی وفد پہنچ گیا، ازبکستان کا وفد آج پہنچے گا
ایرا نی وزیر معدنیات محمد اتابک بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے— اے پی پی

ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مصافحے اور خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

معزز مہمانوں کیلئے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ منعقد کیا گیا، مہمانوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پروزیراعظم کو مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ایس سی او اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید خبریں :