Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والے حب ندی کے پل کی تعمیر 2 سال تین ماہ بعد مکمل

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والے حب ندی کے پل کی تعمیر 2 سال تین ماہ بعد مکمل
فوٹو: جیو نیوز

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والے حب ندی کے پل کی تعمیر 2 سال تین ماہ بعد مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق حب ندی کے پل کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہی اس پل سے ٹریفک کا آغاز کردیا جائےگا۔

 واضح رہےکہ حب ندی کا پل 25 جولائی 2022 کو سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔

کراچی سے حب آنے اور جانے والوں کو پل نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس سے متبادل راستے پر شدید ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ متبادل راستہ بہہ جانے سے عوام کو 22 کلومیٹر کا طویل راستہ طے کرکے بائی پاس سے گزرنا پڑتا تھا۔

اس کی وجہ سے طالب علموں، مریضوں اور کاروباری و تجارتی افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا تھا۔

مزید خبریں :