21 فروری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، مانسہرہ اور بالا کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ اور بالا کوٹ میں بھی زلزلہ آیا ہے تاہم ابھی اس کی شدت سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔