Time 18 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی


اداکارہ صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے گیم شو میں بطور کھلاڑی حصہ لیا تھا جس کے بعد ندا یاسر نے گیم شو کے شرکا کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا/ فائل فوٹو

اداکارہ و ماڈل صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے انکار کی وجہ بتادی۔

صائمہ بلوچ نے بلاک بسٹر فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت دیگر پنجابی فلموں میں کام کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے گیم شو میں بطور کھلاڑی حصہ لیا تھا جس کے بعد ندا یاسر نے گیم شو کے شرکا کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا۔

بعدازاں صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے منع کردیا تھا جس کی وجہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتائی اور کہا کہ مجھے پیسوں کی آفر کے بغیر شو میں بلایا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ پروموشن کیلئے بلا رہے تھے تو انہیں گیم شو کے فائنل میں بلانا چاہیے تھا، اگر میں پروگرام میں شرکت کیلئے ٹائم دوں گی تو مجھے پیسہ کیوں نہیں دیا جائے گا؟

انہوں نے کہا ایک کہاوت ہے کہ 'ٹائم پیسہ ہے' اور یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے منع کیا تھا۔

مزید خبریں :