18 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے امید ظاہر کی ہےکہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات بن جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی بات سن رہے ہیں اور وہ ہماری بات سن رہے ہیں، آئینی ترمیم پر مولانا سے بات بن جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مولانا نے کہا تھا کہ کالے ڈبے میں سے کوئی کالا کاغذ نکلا، وہ کالا ڈبہ پھر ہرا ہوا، پھر سفید ہوا، اب آگے پراسیس چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں پیپلز پارٹی کی بھی بات سن رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مولانا نے ابھی تک ایک پیج کی بات نہیں کی اور ابھی ان کی بات چل رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا دوسرے سے سر پیر نہیں ملتا جب کہ آئینی ترمیم جسٹس منصور سے متعلق نہیں ہے۔