پاکستان
29 فروری ، 2012

کراچی : اورنگی میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے اسپتال کے دوملازم اغوا

کراچی : اورنگی میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے اسپتال کے دوملازم اغوا

کراچی…افضل ندیم…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے ایک اسپتال کے عملے کے دو ارکان کو اغوا کرلیا گیا۔ اورنگی کے پاکستان بازار تھانے کے ایس ایچ او صابر خان کے مطابق اور نگی ٹاوٴن سیکٹر 16میں واقع کورین اسپتال میں کام کرنے والے عملے کے ارکان اسپتال کی وین میں کام پر آرہے تھے کہ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں سفید ٹو ڈی کار جس پر 71نمبر کی پلیٹ لگی ہوئی تھی، میں سوار تین ملزمان نے اوورٹیک کرکے وین کو روکا اور اسلحے کے زور پر وین سے اسپتال کے ملازم سائمنڈ اور جاوید مسیح کو اغوا کرلیا اور گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس حرکت میں آگئی۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزمان اور مغویوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اورنگی ٹاوٴن کے اس علاقے سے اس سے قبل بھی متعدد ڈاکٹر اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :