18 اکتوبر ، 2024
بہاولنگر: اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
طالبہ کی درخواست پر درج مقدمے میں کہا گیا ہےکہ لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات اور فحش ویڈیوز بھیجیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر امتحان میں فیل کرنے اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی بھی دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں لیکچرارکو گرفتار کرلیا ہے۔