دنیا
21 فروری ، 2013

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں 3 دھماکے، ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں 3 دھماکے، ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی

حیدر آباد (دکن) … بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں 3 دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی، درجنوں افراد زخمی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن میں دل سکھ نگر بس اسٹینڈ پر یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شام کے وقت دھماکے کی جگہ پر شہریوں کا رش ہونے کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکوں سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بم کھانے کے ڈبوں میں رکھے گئے تھے۔ دھماکوں کے بعد شہر کے بڑے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ جبکہ بھارت کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :