Time 19 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی ایم اے میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، چیئرمین جوائنٹ چیفس نے جائزہ لیا

راولپنڈی: پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاسنگ آؤٹ تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان، یمن اور دیگر ممالک کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کیڈٹس کو انعامات دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل کو اعزازی شمشیر  دی گئی جب کہ 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کشیتیج گرونگ کو دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کوچیف آف آرمی اسٹاف کین، 39 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر محمد سلیمان کو کمانڈنٹ کینز اور  24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب کو بھی کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :