Time 19 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عمران خان اور علی امین لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری

عمران خان اور علی امین لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری
لانگ مارچ توڑ پھورڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔

عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔

سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ لانگ مارچ توڑ پھورڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :