Time 19 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مزید خبریں :