Time 19 اکتوبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ملازمین کی چھٹی، گھر کے کام کاج کرنیوالے روبوٹ کتنی قیمت میں خریدے جاسکتے ہیں؟

ملازمین کی چھٹی، گھر کے کام کاج کرنیوالے روبوٹ کتنی قیمت میں خریدے جاسکتے ہیں؟
ایلون مسک نے اپنی اس ایجاد کو کسی بھی قسم کی اب تک کی سب سے بڑی پروڈکٹ قرار دیا تھا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

کیا آپ بھی آئے روز  کام والی ملازمہ کی چھٹیوں سے تنگ آگئے ہیں ؟ اگر آپ بھی ان ملازماؤں  کا متبادل ٹیکنالوجی میں تلاش کرتے ہیں تو ایلون مسک کا یہ انسان نما آپٹیمس روبوٹ آپ کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے گزشتہ برس کے آخری دنوں  آپٹیمس روبوٹ متعارف کروایا جس کی نمائش کے  دوران مسک نے  دعویٰ کرتے ہوئے سب کو حیران کیا  تھا کہ  ان کے متعارف کردہ روبوٹس ’کچھ بھی‘ کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک  نے بتایا تھا کہ  ان کے متعارف کردہ روبوٹس انسانوں کے درمیان رہیں گے اور گھر کے کام کاج میں مدد کریں گے، روبوٹس کے  کاموں میں مہمانوں کو مشروبات پیش کرنا، چہل قدمی، مالک کا کتا پکڑنا، بچوں کی دیکھ بھال، گروسری لینا اور لان کی کٹائی جیسے کام  شامل ہیں ۔

ایلون مسک نے  اپنی اس ایجاد کو کسی بھی قسم کی اب تک کی سب سے بڑی پروڈکٹ قرار دیا تھا جس کے بعد  سے گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے والے یہ روبوٹس بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

روبوٹس کی کیا قیمت ہوگی؟

 یہی وجہ ہے کہ ان روبوٹس کی قیمت کے حوالے سے بھی  لوگوں میں تجسس پایا جاتا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ ان روبوٹس کی قیمت کیا ہے؟ 

ایلون مسک کے مطابق  ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹس کی قیمت 20ہزار سے  30 ہزار ڈالر کے درمیان  ہے تاہم آپٹیمس روبوٹس کی تیاری ابھی جاری ہے جس  کا حتمی ورژن  تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق  مارکیٹ میں آنے کے بعد ان کے   روبوٹس کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہوگی جو نہ صرف اپنے مالک کے گھریلو کاموں کے لیے وقف ہوگا بلکہ کسی بھی شخص کی کاروباری اور پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :