Time 20 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

مریخ پر ہونے والے سورج گرہن کے خوبصورت نظارے کی تصاویر دیکھیں

مریخ پر ہونے والے سورج گرہن کے خوبصورت نظارے کی تصاویر دیکھیں
مریخ پر سورج گرہن / فوٹو بشکریہ ناسا

زمین پر 2 اکتوبر کو سورج گرہن کا نظارہ مختلف مقامات پر دیکھنے میں آیا تھا۔

مگر صرف زمین ہی ایسا سیارہ نہیں جہاں سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے میں آتا ہے بلکہ ایسا مریخ پر بھی ہوتا ہے۔

مگر ہمارے پڑوسی سیارے مریخ پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اس کا جواب دیا گیا ہے۔

ناسا نے گزشتہ دنوں مریخ پر موجود روور پرسیورینس کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر جاری کی تھیں۔

ان تصاویر میں مریخ کے چاند فوبوس سے ہونے والے سورج گرہن کو دکھایا گیا ہے۔

مریخ پر ہونے والے سورج گرہن کے خوبصورت نظارے کی تصاویر دیکھیں
مریخ کے چاند فوبوس سے ہونے والا سورج گرہن / فوٹو بشکریہ ناسا

مریخ کا یہ چاند اتنا بڑا تو نہیں کہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیں مگر وہاں ہونے والے سورج گرہن کا نظارہ ضرور دلچسپ ہوتا ہے۔

آلو کی ساخت کے چاند فوبوس سے ہونے والا سورج گرہن 30 ستمبر کو ہوا تھا۔

جسے پرسیورینس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مریخ پر ہونے والے سورج گرہن کے خوبصورت نظارے کی تصاویر دیکھیں
یہ گرہن 30 ستمبر کو ہوا / فوٹو بشکریہ ناسا

واضح رہے کہ مریخ کے 2 چاند ہیں جن میں سے فوبوس زیادہ بڑا ہے اور اس کا رقبہ 14 میل ہے۔

مگر ہمارے چاند کے مقابلے میں یہ بہت چھوٹا ہے تو یہ سورج کو بہت کم چھپا پاتا ہے۔

ناسا کے مطابق اس طرح کے سورج گرہن سے مریخ کے اس چاند کے بارے میں تحقیق کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید خبریں :