Time 20 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

وہ ائیرپورٹ جہاں زیادہ دیر گلے ملنے پر پابندی

وہ ائیرپورٹ جہاں زیادہ دیر گلے ملنے پر پابندی
ایک نئے نشان پر لکھا گیا ہے کہ روانگی کے زون میں گلے ملنے کا وقت تین منٹ تک محدود ہے

نیوزی لینڈ کے ڈونیڈن ائیرپورٹ نے دنیا بھر میں ایک دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔

ایئرپورٹ  پر لگائے گئے ایک نئے نشان پر لکھا گیا ہے کہ روانگی کے زون میں گلے ملنے کا وقت تین منٹ تک محدود ہے اور اگر آپ زیادہ بہتر الوداع کہنا چاہتے ہیں تو  پارکنگ لاٹ کا استعمال کریں۔

اس حوالے سے ایک فیس بک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس نے لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ کچھ لوگ گلے ملنے پر پابندی پر ناراض ہیں، جب کہ دوسرے اس بات پر حیران ہیں کہ ایئرپورٹ پر ابھی بھی روانگی زون میں جانے کی مفت سہولت موجود ہے۔

ڈونیڈن ائیرپورٹ کے سی ای او ڈینیئل ڈی بونو نے نیوزی لینڈ کے ایک ریڈیو سے اس موضوع پر  بات کرتے ہوئے ایئرپورٹس کو "جذبات کے گڑھ" قرار دیا اور ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس کے مطابق 20 سیکنڈ کا گلے ملنا "محبت کے ہارمون" آکسی ٹوکسین کا ایک دھماکا فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاہکوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا زیادہ لوگوں کو گلے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ڈی بونو کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ ڈونیڈن ائیرپورٹ کے پارکنگ لاٹ کئی دلچسپ چیزیں دیکھ چکا ہے۔

ایئرپورٹ کی یہ نئی پالیسی شاید کچھ لوگوں کے لیے نامناسب ہو لیکن وہ لمحات جو ہم اپنے پیاروں کے ساتھ گزارتے ہیں ہمیشہ قیمتی رہیں گے۔

مزید خبریں :