Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف

26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف
یہ سیاسی عدلیہ ہے اس کے عزائم سیاسی ہیں اور وہ تسلسل چاہتے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف/فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عدلیہ کا پارلیمان سے جھگڑا یہی ہےکہ ایک گروپ کی عدلیہ پر اجارہ داری ختم نہ ہو، یہ سیاسی عدلیہ ہے اس کے عزائم سیاسی ہیں، وہ تسلسل چاہتے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، قاضی فائزعیسٰی نے عدلیہ کی عزت بحال کی اور عزت سے گھرجا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے گزشتہ رات 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا جس کے بعد اب چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار پالیمنٹ کے پاس چلا گیا ہے۔ 


مزید خبریں :