Time 22 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گانا چوری کرلیا

بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گانا چوری کرلیا
یہ گانا پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا ہے جنہوں نے اپنی البم ریشماں کیلئے 1975 میں گایا تھا/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چرانے کا رواج کافی پرانا ہے اور اب بھارتی انڈسٹری نے ایک اور مشہور پاکستانی گانا چوری کرلیا جس پر پاکستانی شوبز اسٹار ناراض نظر آتے ہیں۔

بالی وڈ فلم 'دو پٹی' کا ٹیلر منظر عام پر آگیا ہے جس میں سینئر اداکارہ کاجول کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن ڈبل رول کرتی نظر آئی ہیں جب کہ اس فلم میں اداکار  شہیر شیخ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اس فلم کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم اس فلم کا ایک گانا ' اکھیاں نو رہن دے' خوب وائرل ہورہا ہے جو کہ پاکستانی گانا ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی گانے کو چوری کیا، یہ گانا پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا ہے جنہوں نے اپنی البم ریشماں کیلئے 1975 میں گایا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی گانا چوری کرنے پر اداکار عدنان صدیقی نے بالی وڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلاسک گانے کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، گلوکارہ ریشما جی اور ان کی چھوڑے جانے والی میراث کی عزت کرنی چاہیے۔

بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گانا چوری کرلیا

اس سے قبل گلوکارہ ریشما بھارت کیلئے 'لمبی جدائی' گانا بھی گا چکی ہیں جو دونوں ملکوں میں کافی پسند کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :