Time 22 اکتوبر ، 2024
دنیا

رشوت لینےکے الزام میں پیرو کے سابق صدرکو 20 سال 6 ماہ قیدکی سزا

رشوت لینےکے الزام میں پیرو کے سابق صدرکو 20 سال 6 ماہ قیدکی سزا
پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو پر برازیلین کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا،فوٹو: فائل

تعمیراتی کمپنی سے ٹھیکے میں رشوت لینے کے الزام میں پیرو کے سابق صدر کو 20 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

 پیرو کے سابق صدر  الیجاندرو ٹولیڈو  پر برازیلین کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ  ڈالر  رشوت لینے کا الزام تھا۔

 سابق صدر نے سڑک کی تعمیر کے لیے برازیلین کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ مقدمے کے دوران ٹولیڈو نے منی لانڈرنگ اور  رشوت کے الزامات کو مسترد کیا۔

ٹولیڈو نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے وہ کینسر کے مریض ہیں۔

ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے درمیان پیرو کے صدر  رہے۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے۔

مزید خبریں :