Time 22 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پشین میں لیویز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

پشین میں لیویز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع پشین کی تحصیل برشور میں لیویز  نےکارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

 لیویز کی کارروائی کے دوران  فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کےمطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ایک گاؤں میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

مزید خبریں :