Time 22 اکتوبر ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ 2024 جاری کردی۔

آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی۔

اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد تھا۔

مزید خبریں :