Time 23 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
صدر آئی اے سی پی نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کوبین الاقوامی ایوارڈ برائے آئی اے سی پی 2024 سے نوازا/ فوٹو آئی اے سی پی

راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی افسر  بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کوبین الاقوامی ایوارڈ  برائے آئی اے سی پی 2024 سے نوازا۔ 

آئی اےسی پی ہرسال دنیابھرکے 40 سال سےکم عمر نمائندگان میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتاہے اوریہ ادارہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انورنے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور عالمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایس پی بینش فاطمہ کو راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں :