Time 24 اکتوبر ، 2024
دنیا

ٹرمپ ایسی فوج چاہتے جو صرف ان سے وفادار ہو: کملا ہیرس

ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی کی جانب سے  سابق صدر کو ہٹلر سے تشبیہ دینے پر حریف صدارتی امیدوار کملا ہیرس برس پڑیں۔

ری پبلکن کے صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ دینے پر کملا ہیرس نے ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

کملا ہیرس نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ دینا خوفناک اور خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان کیلی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسی فوج چاہتے جو صرف ان سے وفادار ہو، چاہے وہ قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند دیں۔


مزید خبریں :