Time 21 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنے کے 4 آسان ترین طریقے

ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنے کے 4 آسان ترین طریقے
ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنا اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں / فوٹو بشکریہ Elizabeth Rider

ابلے ہوئے انڈے کو ہاتھ میں پکڑنا ہی کافی مشکل لگتا ہے یا کم از کم اسے چھیلنا تو بہت مشکل لگتا ہے۔

ویسے تو ہاتھ سے انڈے کو چھیلتے وقت اس کے پچک جانے سے کوئی اثر نہیں پڑتا مگر وہ دیکھنے میں کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا۔

اچھی بات یہ ہے کہ صرف ہاتھوں سے انڈے کو چھیلنا ہی واحد آپشن نہیں۔

ایسے چند آسان اور بہترین طریقے موجود ہیں جن سے انڈوں کو چھیلنے میں بہت کم وقت اور محنت لگتی ہے۔

برف سے مدد لیں

ابلے ہوئے انڈے کو برف میں ڈال دینے سے اسے چھیلنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

بس کچھ دیر کے لیے انڈے کو برف میں ملے پانی میں ڈبو کر رکھیں اور پھر نکال لیں۔

ٹھنڈے پانی سے انڈے ذرا سکڑ جاتے ہیں جس سے سفیدی اور چھلکے کے درمیان خلا بڑھ جاتا ہے جس سے انہیں چھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔

پانی کے اندر چھیلنے کی کوشش کریں

انڈوں کو چھیلنے کے لیے پانی بھرا جگ بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جب آپ پانی کے اندر انڈے کو چھلکا کریک کرتے ہیں تو پانی اندر داخل ہو جاتا ہے جس سے انڈے کو چھلکے سے جوڑنے والی جھلی ڈھیلی ہو جاتی ہے۔

کریک اور رول طریقہ کار

کریک اور رول (crack and roll) طریقہ کار سے بھی انڈوں کو چھیلنا آسان ہو اجاتا ہے۔

انڈے کو سخت سطح پر ٹکرا کر اس کے چھلکے کو کریک کریں اور پھر نرمی سے اپنے ہاتھ میں انڈے کو گھماکر اسے چھلکے سے باہر نکال لیں۔

چمچ سے مدد لیں

اپنے ہاتھوں کو گندا ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ابلے ہوئے انڈے کا چھلکا کسی چمچ سے اتاریں۔

پہلے انڈے کے نچلے سرے کے چھلکے کو کریک کریں تاکہ چمچ کے لیے جگہ بن جائے۔

اس کے بعد وہاں چمچ کو انڈے اور چھلکے کے درمیان داخل کریں اور اسے چاروں طرف گھمائیں، جس کے بعد چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔

مزید خبریں :