Time 27 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا
اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے سمیت ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی/ فوٹو اسکرین گریب

اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی کیلئے ٹیم کو جوڑ کر رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے بلبلے سمیت ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکار نے اپنے ڈرامے بلبلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  بلبلے کی کامیابی پر مجھے معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید نے ایک مشورہ دیا تھا۔

نبیل ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے مجھے کہا کہ میرے پاس ٹائم کم ہوتا ہے، میں ڈرامہ نہیں دیکھتا لیکن بلبلے ڈرامے کیلئے میری اہلیہ چاہتی ہیں میں ان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھوں، تو جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں بلبلے ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید نے مجھے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی چیز مقبول ہوتی ہے تو اس میں ٹیم کا کردار ہوتا ہے، اپنی ٹیم کو جوڑ کر رکھنا کیونکہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو ہر بندے کو لگتا ہے یہ میری وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نے کہا کہ میری مثال لے لو، ہر بندہ یہ سمجھتا تھا اگر میں ناہوں تو یہ فارغ ہے، کامیابی کے پیچھے ایک بندہ نہیں ہوتا سارے لوگوں کی محنت ہوتی ہے، یہ کامیابی تمہاری نہیں ہے، پوری ٹیم کی ہے اور ٹیم کے ساتھ ہی کامیابی جیتی جاتی ہے۔

اداکار نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے پیچھے والدین کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، میری کم عمری میں والد کا انتقال ہوگیا تھا اور  والدہ کی دعاؤں سے یہ بلبلے ڈرامہ شروع ہوا تھا۔

مزید خبریں :