22 فروری ، 2013
کراچی …کراچی میں ہول سیل سطح پر کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں دو ہفتے کے دوران 10 روپے فی لیٹر اضافہ دیکھا گیا۔کراچی ریٹیل گرورسز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے 160 روپے فی لیٹر والا تیل کا پاوٴچ ہول سیل میں 170 روپے کی سطح پر آگیا۔فرید قریشی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث درآمد کنندگان کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔