22 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت سولہ مارچ کو ختم ہو رہی ہے، اسمبلیاں اپنی طبعی مدت پوری کرکے ہی تحلیل ہوں گی۔اسلام آباد میں سارک ممالک سے متعلق تقریب میں سینئر صحافی صالح ظافر سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ قومی اسمبلی کو قبل ازوقت تحلیل نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ اپنی طبعی مدت پوری کرکے ہی تحلیل ہوں گی۔