23 فروری ، 2013
نوشہرہ…پشاور اسلام آباد موٹروے پر رشکئی کے قریب پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہل کارشہید ہو گیا،حملے کے بعد جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد حسین کے مطابق دستی بم حملے میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ڈی پی او محمد حسین نے واقعے کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے موبائل پردستی بموں سے حملے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔