Time 02 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر یعنی 12 ہزار 460 فٹ ہے/ فوٹو کیڈو نیوز

جاپان کا سب سے اونچا اور توجہ حاصل کرنے والا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر  یعنی 12 ہزار 460 فٹ ہے جو جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بدلتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ فیوجی پر رواں سال تاحال برف باری نہ ہونے کی وجہ سے 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی ہے اور جون سے اگست تک اوسط درجہ حرارت میں 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :