Time 02 نومبر ، 2024
پاکستان

اٹلی کی پنجاب حکومت کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیشکش

اٹلی کی پنجاب حکومت کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیشکش
اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہرممکن سہولت دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی اطالوی سفیر کو پیشکش— فوٹو: اسکرین گریب

اٹلی نے پنجاب حکومت کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیش کش کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیر ماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اٹلی نے چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔

ملاقات میں سیاحت، ٹیکسٹائل، لیدر، ماربل، کارپٹس اوردیگر شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہرممکن سہولت دیں گے اور پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کاربڑھاناچاہتی ہے۔

اطالوی سفیر کا کہنا تھاکہ منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈےکےبرعکس پاکستان شاندار ملک ہے، ثقافت، سیاحت اورتجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کیلئے ٹریڈکمیشن نےکام کا آغاز کردیاہے اور ورک ویزا میں آسانی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید خبریں :