پاکستان
23 فروری ، 2013

فضل الرحمان اور منور حسن قیام امن کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر متفق

 فضل الرحمان اور منور حسن قیام امن کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر متفق

لاہور…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے بعد دونوں راہنماؤں نے مختصراً گفتگو بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 28فروری کو اسلام آباد میں تمام سیاسی اکابرین کو شرکت کی دعوت دی ہے،آج کی ملاقات بھی اسی سلسلے میں ہے ۔قیام امن کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں، فاٹا قبائل نے امن کیلئے جرگہ تشکیل دیا ہے جوسیاسی جماعتوں کی حمایت چاہتا ہے،ملکی سیاسی قیادت ہماری حمایت کرے،فاٹا کے امن کے ساتھ پورے ملک کا امن وابستہ ہے،فاٹا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ملک میں قیام امن کے لیے اپنا کرادار ادا کریں ،لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے تاہم ملک میں قیام امن کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کر نا چاہئے۔

مزید خبریں :