23 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کبھی صاف اور کبھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں3 سے 4کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ جبکہ بارش کا امکان نہیں۔