پاکستان
23 فروری ، 2013

تعلیمی اسناد کی تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن

تعلیمی اسناد کی تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اسناد کی تصدیق سے متعلق ڈیڈ لائن ابھی ختم نہیں ہوئی، ارکان پارلیمنٹ خط موصول ہونے کے بعد 15 روز میں اپنی اسناد تصدیق کیلئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو دے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے دی گئی 15 دن کی مہلت دی ختم ہوچکی ہے، جس کے دوران صرف 28 ارکان نے اپنی اسناد کی تصدیق کرائی، جنہیں ایچ ای سی نے درست قرار دیا ہے، جس سے یہ تاثر ابھراکہ باقی 223 ارکان جنہوں نے اسناد کی تصدیق نہیں کرائی کیا ان کی ڈگریاں جعلی سمجھی جائیں گی۔ حیرت کی بات یہ ہے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار بھی ان ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی اسناد کی تصدیق نہیں کرائی،بلکہ انہوں نے اس سارے سلسلے میں احتجاج بھی کیا اور کہا کہ کمیشن کے خط کی زبان درست نہیں ہے، اس لئے وہ اسناد جمع نہیں کرائیں گے۔ جس پر کمیشن کے سربراہ فخر الدین جی ابراہیم نے چوہدری صاحب کو فون کیالیکن اس پر پی پی کے سینٹر سعید غنی نے اس فون کال کو قبل از انتخاب دھاندلی قرار دیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ خط موصول ہونے کے بعد 15 روز میں اپنی اسناد تصدیق کیلئے ہایئرایجوکیشن کمیشن کو دے سکتے ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کوئی یہ خط وصول ہی نہ کرے تو کیا ہوگا؟ اور کہ کیا الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے دباوٴ میں آکرنئی ڈیڈ لائن دینے پر مجبور ہوا؟؟۔

مزید خبریں :