23 فروری ، 2013
لاہور…لاہور میں سارا دن وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔جمعہ کے روز لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہا۔دن بھر دھوپ بھی رہی اور بارش بھی ہوتی رہی۔رات دس بجے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔