05 نومبر ، 2024
بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کا مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےاتر پردیش میں 25,000 مدارس کو بحال کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں ہائی کورٹ نے مدرسہ ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے سیکولرازم کے اصولوں کے خلاف بتایا تھا اور مدارس کے طلبا کو روایتی اسکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی تھی۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی 24 کروڑ کی آبادی میں پانچواں حصہ مسلمان ہیں۔ 25 ہزار مدارس میں 27 لاکھ طلبہ زیرتعلیم ہیں۔