Time 06 نومبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی کی ملاقات میں وزیراعظم نے 26 اکتوبر 2024 کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت
فوٹو: پی آئی ڈی

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، توانائی اور سرحدی سکیورٹی سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔

مزید خبریں :