پاکستان
24 فروری ، 2013

حیدرآباد میں سرکاری یونیورسٹی نہیں بننے دوں گا، سندھ کے وزیر تعلیم کا اعلان

حیدرآباد میں سرکاری یونیورسٹی نہیں بننے دوں گا، سندھ کے وزیر تعلیم کا اعلان

جامشورو....پیر مظہرصوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کھلے الفاظ میں اعلان کر دیا کہ وہ حیدرآباد شہر میں بننے والی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی کے سامنے لوہے کی دیوار ہوں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اپنے مادر علمی گورنمنٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی جرات نہیں کرسکے۔سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے دوٹوک الفاظ میں دل کی بات کہہ دی کہ وہ حیدرآباد میں بننے والی کسی بھی یونیورسٹی کے سامنے لوہے کی دیوار ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا بعض عناصر سندھ یونیورسٹی کوتباہ اور بدنام کرنا چاہتے ہیں۔کچھ بہت سینئر افراد نے اس یونیورسٹی کے خلاف مختلف ادوار میں سازشیں کیں، وہ سندھ یونیورسٹی کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔ ان کے عزائم تھے کہ سندھ یونیورسٹی کو بدنام کیا جائے، وہ چاہتے تھے کہ حیدرآباد شہر کے کسی اور مقام پر یونیورسٹی بنوائی جائے اور میں ان کے سامنے لوہے کی دیوار بن گیا۔ انھوں نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا۔ انھوں نے فوج کے سابقہ انٹیلی جنس افراد کا استعمال کیا جو گورنر ہاو¿س میں موجود تھے اور وہ کامیاب ہوئے۔اس واضح اعلان کے بعد وزیراعظم دورہ حیدرآباد کے موقع پر اپنے مادر علمی گورنمنٹ کالج کو بھی یونیورسٹی کا درجہ دیتے دیتے رہ گئے۔

مزید خبریں :