پاکستان
24 فروری ، 2013

مظہر الحق کے بیان پر آج سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،ایم کیو ایم

مظہر الحق کے بیان پر آج سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،ایم کیو ایم

کراچی ....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے اورکہا ہے کہ مظہر الحق کے بیان پر آج سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مظہر الحق کا بیان سندھ کے ساتھ دوستی نہیں، کھلی دشمنی ہے۔یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کرکے سندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے۔ مورخین دیکھ لیں کہ نفرت کے ذریعے سندھ کو کون تقسیم کررہا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مظہرالحق کے بیان پر آج سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،آج سہ پہر3بجے پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیاجا ئیگا۔

مزید خبریں :