Time 09 نومبر ، 2024
کاروبار

چینی کی قیمت میں 32 روپے کلو کمی، دالیں بھی 75 روپے تک سستی ہوگئیں

چینی کی قیمت میں 32 روپے کلو کمی، دالیں بھی 75 روپے تک سستی ہوگئیں
دال چنا 40 روپے کم ہوکر 360 روپے اور دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے کلو ہو گئی ہے: چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے پر آگئی۔

 چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمتیں بھی 25سے75 روپے تک کم ہوئی ہیں، دالوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دال چنا 40 روپے کم ہوکر 360 روپے، دال ماش 75 روپے کمی کے بعد 425 روپے، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 روپے جبکہ کابلی چھوٹا چنا 25 روپے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ستمبر سے اب تک کالے چنےکی فی کلو قیمت میں بھی 50 روپے کمی آئی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 20 کلو کا تھیلہ 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے۔

 آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز  اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا  رہا ہے۔

مزید خبریں :